Effective and Easy Ways to Loss Weight Fast
موٹاپہ کم کرنے کے لیے چند موثر تجاویز
بڑھتا
ہوا وزن اور موٹاپہ پوری دنیا کے لیےایک مسئلہ بنتا جا رہا ہے ۔ انسان معاشرے میں خوبصورت اور دلکشن نظر آنے
کے لیے نہ جانے کیا کیا جتن کرتے ہیں۔ لیکن موٹاپے کی وجہ سے ہر طرح کی خوبصورتی
ماند پڑ جاتی ہے۔
موٹاپہ ایک خطرناک مرض ہے جس نے پوری دنیا کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے۔ موٹاپہ سے مکمل نجات حاصل کرنا کوئی نا ممکن بات نہیں ہے۔ اپنے جسم پرتھوڑی سی توجہ دیکر نہ صرف ہم اپنے وزن میں خاطر خواہ کمی کرکے اپنے جسم کو دلکش بنا سکتے ہیں بلکہ ایک صحت مند زندگی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں ۔ وزن میں کمی کے لیے ہمیں درجہ ذیل آسان اور سادہ طریقوں پر عمل کرنا ہوگا
موٹاپہ ایک خطرناک مرض ہے جس نے پوری دنیا کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے۔ موٹاپہ سے مکمل نجات حاصل کرنا کوئی نا ممکن بات نہیں ہے۔ اپنے جسم پرتھوڑی سی توجہ دیکر نہ صرف ہم اپنے وزن میں خاطر خواہ کمی کرکے اپنے جسم کو دلکش بنا سکتے ہیں بلکہ ایک صحت مند زندگی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں ۔ وزن میں کمی کے لیے ہمیں درجہ ذیل آسان اور سادہ طریقوں پر عمل کرنا ہوگا
پانی کا زیادہ استعمال
کہتے ہیں پانی زندگی کی علامت ہے۔ پانی کے زیادہ سے زیادہ
استعمال سے ہم کافی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔ امریکہ کہ ورجینا پولی ٹیکنیک انسٹی
ٹیوٹ کے مطابق جو لوگ سخت قسم کی ورزشیں اور ڈائٹ کر کے تھک چکے ہیں لیکن پھر بھی ان
کے وزن میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی تو ان کے لیے بہتر ہے کہ وہ پانی کا زیادہ سے
زیادہ استعمال کریں۔ جلد وزن کم کرنے کے لیے روز صبح کے وقت تین یا چار گلاس پانی
ضرور پیئیں۔ کھانا کھانے سے پہلے ایک گلاس پانی پی لینے سے بھوک میں کمی واقع ہو جاتی
ہے۔ جس سے وزن بڑھنے کے چانس کم ہو جاتے ہیں۔ اگر کھانا کھانے سے پہلے ایک گلاس
پانی پی لیا جائے تو ڈائٹ کرنے والوں کی نسبت پانچ
پائونڈ زیادہ وزن کم کیا جا سکتا ہے ۔
سبزیوں کا زیادہ استعمال وزن میں کمی کا باعث بنتا ہے۔
سبزیوں
کا روزانہ استعمال صحت کے لیے انتہائی مفید ہے۔ کیونکہ ان میں خالص قدرتی اجزا
ہوتے ہیں۔ سبزیوں میں چکنائی اور کیلوریز کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے اس
لیے اس کا زیادہ سے زیادہ استعمال وزن میں کمی کرنے کا باعث بنتا ہے۔ کھیرا ، مولی
، پالک، ٹماٹر، کھمبیاں، اور دوسری سبز پتے والی سبزیاں وزن میں کافی حد تک کمی کا
باعث بنتی ہے اس لیے ان کا زیادہ استعمال موٹاپے کو ختم کرنے یا وزن میں کمی کرنے
کے لیے انتہائی مفید ہے
پھل زیادہ کھائیں اور موٹاپے سے نجات پائیں
پھلوں کے
زیادہ استعمال سے آپ نہ صرف صحت مند رہتے ہیں بلکہ اس سے وزن میں بھی کافی حد تک
کمی کی جا سکتی ہے۔ کیونکہ پھلوں میں چکنائی نہیں ہوتی اس لیے پھلوں کے باقاعدہ
استعمال سے وزن خاطر خواہ حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔ موٹاپے سے نجات حاصل کرنے کے
لیے سیب، کیلا، ناشپاتی، اور آڑو کا استعمال انتہائی مفید ہے۔
غیر ضروری دوایئوں سے اجتناب کریں
موٹاپہ کم کرنے والی اکثر ادویات صحت کے لیے
نہایت مضرثابت ہوتی ہیں۔ دوائیوں کے زیادہ استعمال سے صحت خراب ہو جاتی ہے کچھ
دوائیاں وقتی طور پر فائدہ دیتی ہیں لیکن جب ہم دوا کھانا چھوڑ دیتے ہیں تو اس سے
ہماری صحت کو نقصان پہچنتا ہے اس لیے ضروری دوائیوں کے علاوہ زیادہ دوا استعمال
کرنے سے پرہیز کریں۔ دوا کے بجائے غذا سے علاج کریں۔
GREEN TEA FOR WEIGHT LOSS سبز چائے
سبز چائے
میں لیموں کا رس اور شہد ملا کر روزانہ ایک کپ استعمال کرنا وزن کی کمی کے لیے انتہائی
مفید ہے۔ ایک ریسرچ کے مطابق جو لوگ اپنی خوراک میں سبز چائے کا استعمال کرتے ہیں
ان کو زیادہ کیلوریز جلانے میں بہت مدد ملتی ہے۔اگر اس میں تھوڑا سا ادرک کا رس
اور پودینہ کے چند پتے بھی شامل کر دیئے جائیں تو وزن میں کمی کے ساتھ ساتھ سانس
لینے کی دشواری ختم ہو جاتی ہے اور گلہ صاف ہو جاتا ہے-
پیدل چلنا
انسان کے
موٹا ہونے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں لیکن دیکھنا یہ ہے کہ ہم کس طرح ان وجوہات کو
کم کر کے اپنے وزن میں کمی کر سکتے ہیں ۔ اپنے وزن میں کمی کرنے کے لیے سب سے
زیادہ آسان طریقہ روزانہ پیدل چلنا ہے۔ پیدل چلنا انسان کی صحت کے لیے نہایت مفید
ہے۔ کیونکہ یہ آسان اور نہایت سادہ طریقہ ہے اس لیے ہر کوئی آسانی سے اس پر عمل
کر کے اپنے وزن میں کمی لا سکتا ہے۔ کیونکہ پیدل چلنے سے انسان کی فالتو چربی اور
کیلوریز ختم ہو جاتی ہے اس لیے اس سے وزن میں کافی حد تک کمی لائی جا سکتی ہے۔ اگر
روزانہ 30 منٹس تک پیدل چلا جائے تو 150 سے زیادہ کیلوریزز جلائی جا سکتی ہیں۔ وزن
کم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ غیر ضروری ٹرانسپورٹ کا استعمال نہ کریں بلکہ پیدل
چلنے کو ترجیح دیں۔
وزن کم کرنے کے لیے کچھ اور مفید تجاویز Other Effective Tips for Weight Loss
اس کے
علاوہ کھانا کھانے کے بعد پانی پینا، کھانا کھانے کے فوراً بعد سو جانا ، زیادہ
کولڈرنکس (پیپسی ، کوک وغیرہ) کا استعمال بھی موٹاپے کا باعث بنتا ہے اس لیے ان
چیزوں سے بھی اجتناب کریں۔ کھانے میں پھل سبزیاں، دودھ ، اور سلاد کا استعمال زیادہ کریں۔ یہ وزن میں کمی کرنے اور
اچھی صحت کے لیے انتہائی موثر ہے۔
Other Tags
Weight loss, Fast weight loss,
weight loss tips, Diet Tips for Weight Loss, Weight Loss Tips in Urdu,
Effective Tips for Weight Loss,
Effective Health Tips, Easy Ways to Lose Weight Fast, 












0 comments:
Post a Comment